حکومت پاکستان نے برطانیہ سے الطاف حسین تک رسائی مانگ لی

حکومت پاکستان نے برطانیہ سے الطاف حسین تک رسائی مانگ لی
حکومت پاکستان نے برطانیہ سے الطاف حسین تک رسائی مانگ لی

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی کی رپورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ پر بھارت سے پیسے لینے کا الزام لگایا گیا تھا جس کے بعد پاکستان کی وزارت داخلہ نے برطانوی حکومت سے الطاف حسین تک رسائی حاصل کرنے کی درخواست کر دی ہے ۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے نے بی بی سی کی رپورٹ کے حوالے سے برطانیہ سے مدد مانگی ہے اور درخواست کی گئی ہے کہ برطانیہ الطاف حسین سمیت طارق میر اور محمد انور تک رسائی دے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو ان ملزمان تک یا تو مکمل رسائی دی جائے یا پھر برطانیہ پاکستان کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرے ۔ حکومت برطانیہ کو اس مدد کے عوض پاکستان سے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان تک رسائی دے گا ۔ یاد رہے گزشتہ روز ایم کیو ایم کے رہنماءطارق میر کے حوالے سے بیان سامنے آیا تھا کہ بھارت سے فنڈنگ لینے کا علم الطاف حسین ، محمد انور ، عمران فاروق سمیت انہیں بھی علم تھا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -