سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم تاحال پاکستان نہیں آئی : ذرائع وزارت داخلہ
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنماءڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس اور بی بی سی پر ایم کیو ایم کے خلاف چلنے والی رپورٹ کے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان معلومات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے ۔
اسی حوالے سے لندن کی سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستان آنے کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں لیکن نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے ذرائع کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم ابھی پاکستان نہیں آئی ۔ جیو نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کی 2 رکنی ٹیم پیر کے روز پاکستان پہنچے گی لیکن اگر ضرورت پڑی تو ان کی 5 رکنی ٹیم اس کے بعد پاکستان آ سکتی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل نے مزید کہا ہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے اہم معلومات کا جائزہ لے گی ۔