ورلڈ ہاکی لیگ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

ورلڈ ہاکی لیگ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
ورلڈ ہاکی لیگ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ میں جاری ورلڈ ہاکی لیگ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ۔

سماءٹی وی کے مطابق ورلڈ ہاکی ٹیم میں شرکت کے بعد قومی ہاکی ٹیم آج وطن واپس پہنچ گئی ، ٹیم نے ایونٹ میں چین کو ہرا کر ساتویں پوزیشن حاصل تو کر لی مگر روایتی حریف بھارت سے میچ ہارنے کے بعدورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔

مزید خبریں پڑھیں، آج سے ملک کے بیشتر علاقوں میں یہ کام ہونے والا ہے، عید کےدوسرے روز شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی 

لندن میں کھیلی جارہی ہاکی ورلڈ لیگ کے میں پاکستانی ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ساتویں پوزیشن کیلئے پاکستان کا مقابلہ چین کے ساتھ تھا تاہم پاکستان یہ میچ 1-3سے جیت کر ٹورنامنٹ میں ساتویں پوزیشن کا حقدار تو بن گیا مگربھارت سے میچ ہار کر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہ کر سکا۔ پاکستانی ٹیم پانچویں پوزیشن کے ایک اہم میچ میں روایتی حریف ہندوستان سے 6-1 سے شکست کھا ئی۔ورلڈ کپ 2018ءمیں براہ راست رسائی کے لیے سرفہرست پانچ ٹیموں میں جگہ بنانا ضروری تھا تاہم قومی ٹیم اس امتحان میں ناکام ہوئی۔

مزید : کھیل