پاناما جے آئی ٹی نے طارق شفیع کو پھر طلب کرلیا

پاناما جے آئی ٹی نے طارق شفیع کو پھر طلب کرلیا
پاناما جے آئی ٹی نے طارق شفیع کو پھر طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاناما کیس کی تحقیقات کے لئے قائم جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے وزیراعظم نوازشریف کے کزن طارق شفیع کو دوسری بار طلب کرلیا ہے۔

جے آئی ٹی نے طارق شفیع کو 2جولائی بروز اتوار دن 12بجے پیش ہونے کا سمن جاری کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق طارق شفیع کی دوبارہ پیشی کے لئے جاری سمن23جون کو عرفان منگی کے دستخط سے جاری کیا گیا۔

یادرہے کہ طارق شفیع نے جے آئی ٹی کو اپنا پہلا بیان 15 مئی کو ریکارڈ کرایا تھا  اور الزام عائد کیا تھا کہ جے آئی ٹی نے اُنہیں مبینہ طورپر ہراساں کیا تھا جس پر طارق شفیع کے وکیل کی جانب سے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو ایک خط تحریر کیا گیا ہے،جس میں بتا یا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کا ایک رکن طارق شفیع کو ہرا سا ں اور خوف زدہ کرنے کی کوشش کرتا رہا اورجے آئی ٹی کے ایک رکن نے دھمکی آمیز لہجے میں یہاں تک کہا کہ سپریم کورٹ کو دیا گیا حلف نامہ واپس نہ لیا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔طارق شفیع کے وکیل محمد نواز چوہدری نے خط میں بتایاتھا کہ جے آئی ٹی جو معلومات مانگ رہی تھی وہ پہلے سے ہی عدالتی کارروائی کا حصہ ہیں اور پیش کئے جاچکے ہیں۔

مزید :

قومی -