باپ کون ہے؟پاکستان سے شکست کے بعد اس سوال پر بھارتی کھلاڑی محمد شامی کا غصہ توآپ کو یاد ہوگا لیکن صرف وہی کیوں غصہ ہوئے؟ ممکنہ وجہ سامنے آگئی

باپ کون ہے؟پاکستان سے شکست کے بعد اس سوال پر بھارتی کھلاڑی محمد شامی کا غصہ ...
باپ کون ہے؟پاکستان سے شکست کے بعد اس سوال پر بھارتی کھلاڑی محمد شامی کا غصہ توآپ کو یاد ہوگا لیکن صرف وہی کیوں غصہ ہوئے؟ ممکنہ وجہ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوول (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان سے بدترین شکست کے بعد پاکستانی مداح کے سوال پر بھارتی بالر محمد شامی کے آگ بگولہ ہونے کے پیچھے چھپی اصل وجہ سامنے آگئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی شکست کے بعد پاکستانی مداح کی جانب سے اٹھائے گئے سوال کہ اب بتاﺅباپ کون ہے پر محمد شامی اس لیے ناراض ہوئے تھے کیونکہ انکے والد کی وفات چند ماہ قبل ہی ہوئی ہے اور وہ اپنے والد کی وفا ت کے صدمے سے تاحال باہر نہیں آسکے۔جب پاکستانی مداح نے بھارتی کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم میں جاتے وقت تنقید کا نشانہ بنایا اور پوچھا کہ آب بتاﺅ باپ کون ہے تو دیگر کھلاڑیوں کی نسبت محمد شامی اسی وجہ سے غصے میں آگئے اورلڑنے کیلئے پاکستانی مداح کی جانب لپکے مگر دھونی نے بیچ بچاﺅ کرادیا تھا۔

محمد شامی کے والد شدید علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں رواں سال کے آغاز میں انکا انتقال ہوا تھا ۔

مزید :

کھیل -