بھارت میں برج العرب ٹاور سے مشابہت رکھنے والی عمارت

بھارت میں برج العرب ٹاور سے مشابہت رکھنے والی عمارت
بھارت میں برج العرب ٹاور سے مشابہت رکھنے والی عمارت

  


نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت  میں ایک شخص نے دبئی کے مشہور برج العرب سے مشابہہ عمارت تیار کرڈالی۔بھارتی ریاست پنجاب میں ایک شخص نے 3 منزلہ لگژری فارم ہاؤس تیار کیا ہے جس کی عمارت دبئی کے برج العرب سے مشابہت رکھتی ہے ۔ فارم ہاؤس کے مالک نے اسے برج علی کا نام دیا ہے ، برج العرب کو دیکھنے کے شوقین افراد بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کرتے ہیں ادھر دبئی میں برج العرب کے مالک کا کہنا ہے کہ اس عمارت کے حقوق صرف ان کی کمپنی کے پاس ہیں بھار ت کے شہر ی نے بغیر اجازت کے برج العرب کی نقل تیار کی ہے ۔

مزید : رئیل سٹیٹ