سانحہ بہاولپور : پولیس نے زخمی ڈرائیو رکو مقدمے میں مفرور قرار دیدیا

سانحہ بہاولپور : پولیس نے زخمی ڈرائیو رکو مقدمے میں مفرور قرار دیدیا
سانحہ بہاولپور : پولیس نے زخمی ڈرائیو رکو مقدمے میں مفرور قرار دیدیا

  


بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پولیس نے سانحہ بہاولپورمیں شدید زخمی ہونے والے آئل ٹینکر ڈرائیور کو مقدمے میں مفرور قرار دیدیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں عید سے ایک روز پہلے پیش آنے والے آئل ٹینکر سانحے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور گل محمد کو مقدمے میں مفرور قرار دیدیا ، گل محمد نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے مگر پولیس نے تحقیقات کی بجائے ہسپتال میں موجود اس زخمی ڈرائیور کو مفرور قرار دیدیا۔

ترجمان نشتر ہسپتال کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر ڈرائیور گل محمد اور کنڈیکٹر کی حالت انتہائی تشویشناک ہے،گل محمد کے جسم کا 90 فیصد حصہ جل چکا ہے جو برن یونٹ میں زیر علاج ہے۔

یاد رہے پولیس نے سانحے کے بعد آئل ٹینکر ڈرائیور گل محمد اور کنڈکٹر کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا جو خود اس آگ میں جل کر شدید زخمی ہے ۔ سانحے میں اب تک 150 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 100 کے قریب زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مزید : بہاول پور