’تم نے ہماری بیٹی کے بارے میں یہ بات کیو ں کہی‘ امرتا سنگھ سابق شوہر سیف علی خان پر برس پڑیں

’تم نے ہماری بیٹی کے بارے میں یہ بات کیو ں کہی‘ امرتا سنگھ سابق شوہر سیف علی ...
’تم نے ہماری بیٹی کے بارے میں یہ بات کیو ں کہی‘ امرتا سنگھ سابق شوہر سیف علی خان پر برس پڑیں

  


ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی اداکارہ امرتا سنگھ اپنی بیٹی کیلئے سابق شوہر سیف علی خان پر برس پڑیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سیف علی خان نے ان کی اور امرتا کی بیٹی سارہ کو لے کر بیان دیا تھا کہ وہ اس کے فلم ڈبیو کو لے کر پریشان ہیں، سیف کی اس بات سے امرتاشدید  ناراض اور برہم ہو گئیں اور انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سیف نے بہت ہی غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے۔

سیف نے انٹرویو میں کہا تھا، "میں اپنی بیٹی سے بہت محبت کرتا ہوں، خوشی ہے کہ وہ بالی ووڈ میں ڈیبو کر رہی ہے، ہم سب آرٹسٹس کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور ظاہر سی بات ہے کہ سارا میں بھی ایسے ہی خصوصیات ہیں، لیکن مجھے فکر تا، کیونکہ ایکٹنگ کیریئر پائیدار نہیں ہے. اس کی وجہ سے میں کچھ پریشان ہوں. " سارہ علی خان ڈائریکٹر ابھیشیک کپور کی اپ کمنگ فلم 'کیدارناتھ' سے ڈبیو کرنے جا رہی ہے.

- اس فلم میں وہ اداکار سشات سنگھ راجپوت کے اپوزٹ ہوں گی، خود ابھیشیک کپور نے ایک میگزین سے بات چیت میں یہ کہا تھاکہ وہ سارہ کو سشات سنگھ کے ساتھ لانچ کر رہے ہیں۔

مزید : تفریح