ارض حرمین پر حملے کی ناپاک سازش کرنے والوں کی سرکوبی کے لئے پوری مسلم امہ سعودی حکمرانوں کے ہاتھ مضبوط اور ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے:علامہ طاہر اشرفی

ارض حرمین پر حملے کی ناپاک سازش کرنے والوں کی سرکوبی کے لئے پوری مسلم امہ ...
ارض حرمین پر حملے کی ناپاک سازش کرنے والوں کی سرکوبی کے لئے پوری مسلم امہ سعودی حکمرانوں کے ہاتھ مضبوط اور ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے:علامہ طاہر اشرفی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان علما کونسل کے چیئرمین اور وفاق المساجد کے سربراہ علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو حرمین کے تقدس کی پرواہ ہے نہ انسانی جانوں کے ضیاع کی ،حرم مکی پر حملہ کرنے کی ناپاک سازش میں شریک سبھی عنا صر کی شدید مذمت اور سرکوبی کے لئے پوری مسلم امہ کو متحد ہو کر سعودی حکمرانوں کے ہاتھ مضبوط کرنا چاہئیں ،ارض حرمین پر حملے کی ناپاک اور گھناؤنی سازش ناکام بنانے پر سعودی حکمران اور سیکیورٹی ایجنسیاں مبارکباد کی مستحق ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے  5 روزہ دورے کے بعد وطن واپسی پر رونامہ ’’پاکستان ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ بیت اللہ پر حملے کی سنگین سازش سے پوری دنیا کے مسلمانوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ،اس شرمناک واقعہ نے ثابت کیا ہے کہ دہشت گردوں کو نہ تو حرمین کے تقدس کا خیال ہے اور نہ ہی ان کے نزدیک انسانی جان کی کوئی وقعت ہے ،اسلام دشمن اور دہشت کے یہ سوداگر اپنے ذاتی مفاد کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہےکہ تمام مسلم حکمران متحد ہو کر بیت اللہ پر حملے کی سنگین ترین اور شرمناک سازش رچانے والے عناصر کی سرکوبی اور انہیں منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے سعودی حکمرانوں کے ہاتھ مضبوط کریں اور خادمین حرمین الشریفین کو اپنے ہر ممکنہ تعاون کی عملی یقین دہانی کروائیں ۔علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ جس طرح سعودی سیکیورٹی ایجنسیوں نے اس خونیں سازش کا بروقت پردہ فاش کیا اوراسے ناکام کردیا  اس پر  وہاں کی سیکیورٹی ایجنسیاں اورحکمران مبارکباد کے مستحق  ہیں  ،سعودی حکمرانوں اوروہاں کی سیکیورٹی ایجنسیو ں کو پہلے سے زیادہ مستعدی  اور زیادہ چاق وچوبند ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ سازش بہت گہری ہے اوراس کے تانے بانے بھی چاروں  طرف پھیلے ہوئے معلوم ہوتے ہیں ،سعودی حکومت نے جس طرح حرمین کی پاسداری کا فریضہ ماضی میں ادا کیا ہے،اب اسے  ماضی سے بھی زیادہ الرٹ رہنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علما کونسل نے ملک کے موجودہ حالات اور بیت اللہ شریف پر حملے کی ناپاک جسارت کے خلاف متفقہ لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے مختلف مذہبی و سیاسی  جماعتوں کا مشترکہ اجلاس 29 جون کو لاہور میں طلب کر لیا ہے  

مزید : لاہور