کولمبیا میں سیاحو ں کی کشتی ڈوبنے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے ، 30سے زائدتا حال لاپتہ

کولمبیا میں سیاحو ں کی کشتی ڈوبنے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے ، 30سے زائدتا حال ...
کولمبیا میں سیاحو ں کی کشتی ڈوبنے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے ، 30سے زائدتا حال لاپتہ

  


بوگوٹا(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)کولمبیا میں سیاحت کے مقبول مقام ، منڈیلین جھیل میں سیاحو ں کی کشتی ڈوبنے سے 10 افراد ہلاک اور 30سے زائد لاپتہ ہو گئے ہیں ، 120افراد کو امدادی ٹیموں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے بچا لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں 160سیاح سوار تھے ،کشتی ڈوبنے کا حادثہ گواٹاپے ڈیم کے قریب پیش آیا،امدادی کارکن ریسکیو کے کام میں حصہ لیتے ہوئے سو سے زائد افراد کو بچا لیا جبکہ فائر فائٹرز اور غوطہ خور تاحال لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’ ڈی پی اے ‘‘ نے  کولمبین  حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیاحوں میں مقبول جھیل منڈیلین میں ایک کشتی کی غرقابی کے نتیجے میں کم از کم 10افراد ہلاک ہو گئے ہیں ،جب یہ حادثہ رونما ہوا تو اس کشتی میں تقریبا ایک سو ساٹھ افراد سوار تھے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق المیراتے نامی کشتی جب اچانک ڈوبنا شروع ہوئی تو امدادی کارکن موقع پر پہنچتے ہوئے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہو گئے اور حالات پر قابو پانے کے لئے مصروف رہے ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...