وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا دورہ روس منسوخ

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا دورہ روس منسوخ
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا دورہ روس منسوخ

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سانحہ احمد پور شرقیہ کے باعث روس کا دورہ منسوخ کر دیاہے

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے آج روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہونا تھاجہاں کئی معاہدے سمیت ملاقاتیں طے تھی تاہم وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سانحہ احمد پور شرقیہ کے باعث انہوں نے یہ دورہ منسوخ کر دیاہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اب جولائی کے دوسرے ہفتے برطانیہ کے سرکاری دورے پر جائیں گے،شہبازشریف کا دورہ برطانیہ 5دن پر مشتمل ہو گا۔

مزید : لاہور