سری لنکن فاسٹ باﺅلر لاستھ ملنگا پر ایک سال کی پابندی عائد

سری لنکن فاسٹ باﺅلر لاستھ ملنگا پر ایک سال کی پابندی عائد
سری لنکن فاسٹ باﺅلر لاستھ ملنگا پر ایک سال کی پابندی عائد

  


کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر فاسٹ باﺅلر لاستھ ملنگا کو ایک سال کے لئے معطل کر دیا ہے ۔ معطلی کیساتھ مایہ ناز سری لنکن باﺅلر سے ایک ون ڈے میچ کی فیس کا 50 فیصد حصہ بطور جرمانہ بھی وصول کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، شعیب ملک نے عید کے موقع پر انتہائی اہم اعلان کر دیا

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق لاستھ ملنگا سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے قائم کردہ خصوصی انکوائری پینل کے سامنے پیش ہوئے جہاں انہوں نے خود پر عائد الزامات کو تسلیم کیا اور معافی بھی مانگی جس کے بعد ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فاسٹ باﺅلر کو ایک سال کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق اس فیصلے کے تحت چھ ماہ کی سزا معطل تصور کی جائے گی اور اگر اس عرصے کے دوران ملنگا نے دوبارہ کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی تو دوبارہ سزا کا اطلاق ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے پر سری لنکا کے وزیر کھیل نے کہا تھا کہ کرکٹرز بہت موٹے اور مقابلے کی سکت نہیں رکھتے جس پر لاستھ ملنگا نے وزیر کا موازنہ بندر سے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ چیمپنیز ٹرافی کے فائنل میچ کے بعد شعیب ملک ویرات کوہلی اور یوواج سنگھ کی گفتگو کرتے ہوئے ویڈیو تو آپ نے دیکھی ہو گی، مگر وہ اس وقت کیا بات کر رہے تھے؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ جان کر سعید اجمل کیلئے اپنی ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ لاستھ ملنگا سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ سزا کے باوجود وہ زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے اور ان کا نام 13 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا جاچکا ہے۔

ملنگا کے خلاف تحقیقات کرنے والی تین رکنی انکوائری کمیٹی میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا، سی ای او ایشلے ڈی سلوا اور ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ اسیلا ریکاوا شامل تھی۔

مزید : کھیل