پنجاب حکومت نے ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف شکنجہ کس دیا، کئی ویلر گرفتار ، درجنوں موٹر سائیکلیں ضبط ، ویلر گرفتار

پنجاب حکومت نے ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف شکنجہ کس دیا، کئی ویلر گرفتار ، ...
پنجاب حکومت نے ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف شکنجہ کس دیا، کئی ویلر گرفتار ، درجنوں موٹر سائیکلیں ضبط ، ویلر گرفتار

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف قانو ن سازی کے بعدشکنجہ کسنے کا فیصلہ کر لیا ، میڈیا پر تشہیر کا سلسلہ بھی جاری ہے ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے مختلف اضلاع سے درجنوں موٹر سائیکلیں اور ویلرز کو گرفتار کر کے پابند سلال کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ون ویلنگ کے باعث بڑھتے ہوئے حادثات اور اموات کے پیش نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت پنجاب کی جانب قانون سازی کی گئی تھی جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ون ویلنگ کرنےوالوںکی گرفتاریاں ، موٹر سائیکلوں کی ضبطگی ، جرمانے اور والدین کو بھی جیل کی ہوا کھلانے کی اجاز ت دیدی گئی تھی تاہم عید پر من چلوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر ون ویلنگ کے لئے نکلتی ہے جس کی روک تھام کے لئے پنجاب حکومت نے قانوں نافذ کرنیوالے اداروں کوسخت کارروائیاں عمل میں لانے کی ہدایات جاری کی تھیں جس پر عوام الناس کو ون ویلرز کے خلاف عمل میں لائی جانی والی قانونی چارہ سے آگاہ کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں لاہور سمیت دیگر شہروں میں سڑکوں پر ہولڈنگ اور پوسڑز لگا کر تشہیر بھی کی جارہی ہے ۔

مزید : لاہور


loading...