عامر خان کی بلاگ بسٹر فلم ’ دنگل ‘ نے نیا ریکارڈ بنا لیا، بیرون ملک2000کروڑ کما لئے

عامر خان کی بلاگ بسٹر فلم ’ دنگل ‘ نے نیا ریکارڈ بنا لیا، بیرون ملک2000کروڑ ...
عامر خان کی بلاگ بسٹر فلم ’ دنگل ‘ نے نیا ریکارڈ بنا لیا، بیرون ملک2000کروڑ کما لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹ کی بلاگ بسٹر فلم ’ دنگل ‘ نے نیا ریکارڈ بنا لیا ہے ، بیرون ملک2000کروڑ کی کمائی کرلی ۔
غیر ملکی جریدے فوربیز میگزین کی رپورٹ کے مطابق ‘ 53ویں دن 2.5کروڑ کی چینی باکس پر کمائی کے بعدیہ فلم ہندوستان کی وہ پہلی فلم بن گئی جس نے بین الاقوامی سطح پر 2000کروڑکی کمائی کی ہے۔
دنگل کے نام ہونیوالے دوسرے اعزازات میں ہے کہ ’ دنگل ‘پانچویں سب سے زیادہ کمائی والی غیرانگریزی فلم بن گئی ہے اور2017کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اسپورٹس فلم کا بھی مقام حاصل کیا۔قبل ازیں عامر خان کی مذکورہ فلم چینی باکس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ٹاپ 16ویں غیر بالی ووڈ فلم رہی ہے۔
دنگل نے پہلے ہی ’ کیپٹن امریکہ‘ سیول وار‘ xXx‘ ریٹرن آف دی زاینڈرکیج‘ ٹرانفرمرس‘ ڈارک مون‘ ٹائٹنک 3ڈی‘جنگل بک‘کوشکست دی چکی ہے۔

مزید :

تفریح -