جب بھارتی لیجنڈری اداکار دیو آنند اپنی فلم میں کام کرنے کیلئے عمران خان کو منانے لندن پہنچے تو کپتان نے ایسا جواب دیا کہ سن کر آپ کے لئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

جب بھارتی لیجنڈری اداکار دیو آنند اپنی فلم میں کام کرنے کیلئے عمران خان کو ...
جب بھارتی لیجنڈری اداکار دیو آنند اپنی فلم میں کام کرنے کیلئے عمران خان کو منانے لندن پہنچے تو کپتان نے ایسا جواب دیا کہ سن کر آپ کے لئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی لیجنڈ اداکار دیو آنند پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان کو اپنی ’اول نمبر‘فلم میں لینا چاہتے اوروہ اس حوالے سے عمران خان سے ملنے لندن بھی گئے لیکن عمران خان نے صاف انکار کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار دیو آنند کرکٹ پر فلم بنا رہے تھے جس میں عامر خان ابھرتے ہوئے کرکٹر کا کردار نبھا رہے تھے اور وہیں دیوآنند چاہتے تھے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان عمران خان سپر سٹار کرکٹر کا رول نبھائیں جس کا سورج ڈھل رہاہے ۔عمران خان کو جب پتہ چلا تو وہ حیران رہ گئے اور نہوں نے دیو آنند سے کہا کہ آپ نے تو مجھے کلین بولڈ کر دیاہے ۔دیو آنند نے عمران خان کو کہا کہ وہ انہیں ملنے کیلئے لندن آر ہے ہیں جس کے بعد وہ پہلی ہی فلائٹ سے لندن پہنچ گئے ۔

عمران خان سے ملاقات میں  انہوں نے گھنٹو ں اس حوالے سے بات چیت کی لیکن دیو آنند عمران خان کو راضی کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے ،عمران خان نے انہیں صاف صاف بتا دیا کہ وہ بہت خراب ایکٹر ہیں اور فلموں سے دور ہی رہناچاہتے ہیں ۔عمران خان نے دیو آنند کو صاف انکار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سیاست میں آنا چاہتے ہیں ۔تاہم دیو آنند انکار سننے کے عادی نہیں تھے اس لیے وہ فلم کا سکرپٹ عمران خان کے گھر ہی چھوڑ گئے ۔عمران خان نے دیو آنند کو وہ سکرپٹ واپس بھیج دیا اور ساتھ میں ایک خط بھی لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ میں آپ کی فلم نہیں کر سکوں گا ۔اس کے بعد دیو آنند نے اپنی فلم ’اول نمبر‘ میں آدتیا پنچولی کو سائن کیا ۔واضح رہے کہ یہ فلم 1990میں ریلیز کی گئی تھی ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس