نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے رہنماﺅں میں دوسری بارجھگڑا ، ایک دوسرے پر الزامات کی بھرمار

نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے رہنماﺅں میں دوسری ...
نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے رہنماﺅں میں دوسری بارجھگڑا ، ایک دوسرے پر الزامات کی بھرمار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں مسلم لیگ (ن)اور تحریک انصاف کے ر ہنما دوسری بار جھگڑ پڑے ، جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب مسلم لیگ ن کے جاوید لطیف نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہہ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام” آپس کی بات میں “مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف اور تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید آپس میں جھگڑپڑے اور ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے کے علاوہ ایک دوسرے کو” تو تکار“ سے پکارتے رہے ۔ بچت یہ ہوگئی کہ فیصل جاوید پروگرام میں موقع پر موجود نہ تھے ۔میاں جاوید لطیف پروگرام میں موجود تھے جبکہ فیصل جاوید بذریہ لینڈ لائن پروگرام میں تحریک انصاف کی نمائندگی کررہے تھے ۔ جھگڑا اس بات پر شر وع ہوا جب جاوید لطیف نے کہا کہ اب وہ علما کہاں ہیں ؟ جو یہ کہا کرتے تھے کہ ”یہودی کا جو یار ہے غدار غدار ہے“ جس پر فیصل جاوید نے سخت لہجے میں میاں جاوید کومخاطب کیا اور پھر دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بھرمار کردی۔یاد رہے کے اس سے قبل نجی ٹی وی کے اسی پروگرام ”آپس کی بات “ میں دوران گفتگو تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کوتھپڑ جڑ دیا تھا یو ں یہ اس پروگرام میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی جھگڑنے کا دوسرا واقعہ ہے ۔

مزید : قومی