لاہور میں علیم خان کو 2 صوبائی حلقوں کی ٹکٹیں کیوں دی گئیں؟ فواد چوہدری نے ایسی وجہ بتا دی کہ جان کر پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

لاہور میں علیم خان کو 2 صوبائی حلقوں کی ٹکٹیں کیوں دی گئیں؟ فواد چوہدری نے ...
لاہور میں علیم خان کو 2 صوبائی حلقوں کی ٹکٹیں کیوں دی گئیں؟ فواد چوہدری نے ایسی وجہ بتا دی کہ جان کر پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی الیکشن مہم پر خاص توجہ نہیں دے سکتے تھے، اس لئے علیم خان کو وہاں صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے ساتھ عمران خان کی الیکشن مہم بھی چلا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عمران خان نے شاہ محمود قریشی پر پابندی لگا دی 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ولید اقبال پی ٹی آئی کے بہت اہم رکن ہیں اور انہیں ٹکٹ بھی جاری کیا گیا تھا جو حلقہ این اے 124 سے تھا مگر انہیں حلقے پر اعتراض تھا۔ پی ٹی آئی صرف 800سے 900 ٹکٹیں جاری کر سکتی ہے اور اسے 4500 سے 5000 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، تو ہر آدمی کو مطمئن کرنا تقریباً ناممکن بات ہے۔

پی ٹی آئی نے پارٹی تین چوتھائی ٹکٹ پارٹی کے پرانے لوگوں کو دئیے گئے ہیں اور ایک تہائی نئے لوگوں کو دئیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس میں پہلی بار سب سے زیادہ الیکشن لڑنے والے لوگ شامل ہیں اور پہلی دفعہ اسمبلی میں جانے والے لوگ شامل ہیں اور سب سے زیادہ نئے چہرے بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

پروگرام کے میزبان شاہ زیب خانزادہ نے سوال کیا ’ درست ہے کہ پی ٹی آئی کو بہت زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور کارکنوں کو مایوس کرنا پڑ رہا ہے مگر علیم خان میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ ایک طرف کارکن کو مایوس کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف علیم خان کو قومی اسمبلی کا ایک اور صوبائی اسمبلی کے دو ٹکٹ دئیے جا رہے ہیں؟“

فواد چوہدری نے جواب دیا کہ عمران خان قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں اور ظاہر ہے کہ وہ اپنی الیکشن مہم پر اس طرح توجہ نہیں دے پائیں گے۔ اب چونکہ علیم خان لاہور کے ضلعی صدر رہے چکے ہیں اور ایم پی اے کے امیدوار ہونے پر وہ عمران خان کی انتخابی مہم بھی زیادہ بہتر چلا سکیں گے اس کے علاوہ دوسرا کوئی نظریہ بھی ہو سکتا ہے اور میں اس کا احترام کرتا ہوں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور