ماہرہ خان نے رومانوی کامیڈی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ میں کام کرنے سے معذرت کرلی

ماہرہ خان نے رومانوی کامیڈی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ میں کام کرنے سے معذرت کرلی
ماہرہ خان نے رومانوی کامیڈی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ میں کام کرنے سے معذرت کرلی

  

کراچی(یوا ین پی)خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے رومانوی کامیڈی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں کام کرنے سے معذرت کرلی ہے،جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اب مایا علی فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان نے مصروفیات کے باعث تاریخ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے معذرت کی ہے،جس کے بعد مایا علی کو مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں زارا نور عباس اور احمد علی بٹ بھی شامل ہیں۔فلم 'پرے ہٹ لو' کی شوٹنگ رواں برس ستمبر میں شروع کی جائیگی اور یہ آئندہ برس عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔واضح رہے کہ مایا علی اِن دنوں 20 جولائی کو ریلیز ہونے والی اپنی ڈیبیو فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس میں ان کیساتھ علی ظفر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

مزید : تفریح