افغان صوبے نورستان میں امریکی ڈرون حملہ،5 طالبان سمیت 11 افراد جاں بحق ،امریکہ نے حملہ نہیں کیا :لیفٹیننٹ کرنل مارٹن کی تردید

افغان صوبے نورستان میں امریکی ڈرون حملہ،5 طالبان سمیت 11 افراد جاں بحق ...
افغان صوبے نورستان میں امریکی ڈرون حملہ،5 طالبان سمیت 11 افراد جاں بحق ،امریکہ نے حملہ نہیں کیا :لیفٹیننٹ کرنل مارٹن کی تردید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان میں مبینہ امریکی ڈرون حملے میں11 افراد ہلاک ہوگئے،ہلاک ہونےوالوں میں 6 شہری اور طالبان شامل ہیں جبکہ دوسری جانب امریکی فورسز نے نورستان میں ڈرون حملے کی تردید کی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان میں مبینہ امریکی ڈرون حملے میں11 افراد ہلاک ہوگئے ،ڈرون حملہ صوبہ نورستان میں کیا گیا،افغان صوبے نورستان کے گورنر حافظ عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونےوالوں میں 6 شہری اور طالبان شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈرون حملہ منگل کو ویگال ضلع میں کیا گیا، اس علاقے میں پہلے ایک حملہ ہوا جس میں ایک جنگجو زخمی ہوا، اسے دیکھنے کے لیے مقامی لوگ اور طالبان گھر میں جمع ہوئے تو ڈرون حملہ ہوگیا۔دوسری طرف امریکی فورسز نے نورستان میں ڈرون حملے کی تردید کی ہے، لیفٹیننٹ کرنل مارٹن کا کہنا ہے کہ امریکی فورسز نے نورستان میں فضائی حملہ نہیں کیا۔

مزید : بین الاقوامی