ماہرین کاٹیکس ایمنسٹی سکیم کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

ماہرین کاٹیکس ایمنسٹی سکیم کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

کراچی (نیٹ نیوز ) ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی تاریخ میں توسیع سے اثاثے تین گنا زیادہ ظاہر ہوسکتے ہیں، ماہرین نے صدارتی آرڈیننس سے ایمنسٹی سکیم کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر دیا۔ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے ماہرین نے اس کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر دیا ہے۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی تاریخ میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔ تاریخ میں توسیع کی صورت میں ظاہر کیے جانے والے اثاثوں میں تین گنا اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق جولائی 2016 میں انڈونیشیا نے بھی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اعلان کیا تھا۔ اس سکیم کی میعاد 9 ماہ رکھی گئی تھی، انڈونیشیا میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت 360 ارب ڈالر کے اثاثے ظاہر کیے گئے تھے، اس کے علاوہ 11 ارب ڈالر کا نقد بھی انڈونیشیا میں منتقل ہوا تھا۔

مزید : کامرس