2دن کے بعد مارکیٹ سنبھل گئی ، انڈیکس میں267پوائنٹس کا اضافہ

2دن کے بعد مارکیٹ سنبھل گئی ، انڈیکس میں267پوائنٹس کا اضافہ

 لاہور(کامرس ڈیسک) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بہتری کے آثار دیکھے گئے اور انڈیکس میں اضافے کے باعث دوروزہ مندے کے اثرات زائل ہوگئے۔ اگرچہ دودن کے دوران انڈیکس میں زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی اور گزشتہ روز اس کے مقابلے میں انڈیکس میں صرف267.86 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 41246.09پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ایک موقع پر انڈیکس میں 41526.57 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔

مزید : کامرس