امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ‘امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ‘امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک( آن لائن )امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین امریکا تجارتی جنگ اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1266.29 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اگست کے لیے سودے 1.80 ڈالر (0.1 فیصد) کمی کے ساتھ 1268.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 1268.06 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہے۔امریکی سونے کے اگست کے لیے سودے 1269.70 ڈالر فی اونس کی سطح پر فلیٹ رہے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد کم ہوکر 1264.70 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اگست کے لیے سودے 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1266.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔۔#/s#

مزید :

کامرس -