کامرس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 66 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزجاری

کامرس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 66 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزجاری

اسلام آباد( آن لائن )وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کامرس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 66 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایکسپو سنٹر پشاور کیلئے 60کروڑ اور لاہور میں پاکستان فیشن انسٹیٹیوٹ کیلئے 6کروڑ50لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

مزید : کامرس