اوپو کی معروف برازیلین فٹبالر نیمار کے ساتھ شراکت داری

اوپو کی معروف برازیلین فٹبالر نیمار کے ساتھ شراکت داری

لاہور(پ ر) سیلفی ایکسپرٹ اور لیڈر اوپو (OPPO) نے دنیا کے صف اول کے برازیلین فٹبالر نیمار کے ساتھ اوپو فرینڈ کے طور پر شراکت داری کرلی ہے۔ عالمی فٹبالر نیمار اس مقابلے کے دوران اوپو کے موبائل فونز کو فروغ دیتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اس سے قبل وہ اوپو کی طرف سے اوپو ایف سی بارسلونا ایڈیشن کے فروغ میں بھی شامل رہے ہیں۔ اوپو کی پروڈکٹ بذات خود اپنی بہترین مارکیٹنگ ہے۔ یہ ہر طرح سے جامع مارکیٹنگ کے طریقہ کار کے طور پر کام کرتی ہے جس میں تمام پلیٹ فارمز کے نوجوانوں کے ساتھ رابطے ہوتے ہیں۔ اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ مارکیٹنگ کے ساتھ متعلقہ ٹچ پوائنٹس کے ذریعے ان نوجوانوں کے ساتھ رابطے کئے جارہے ہیں۔

اوپو پاکستان میں پہلا اسمارٹ فون برانڈ ہے جس کے سیلفی فیچر میں سالوں کی تحقیق کے بعد آرٹیفیشل انٹیلی جنس 2.0 شامل ہے۔ یہ گلوبل ڈیٹا بیس کی بنیاد پر مختلف شکلوں اور چہروں کی ساخت کی نشاندہی کرتا ہے جس میں چہرے کے 296 ٹچ پوائنٹس ہیں۔ تحقیق و ترقی کے عمل کے دوران پروفیشنل فوٹوگرافرز اور میک اپ آرٹسٹس سے مشاورت کی جاتی ہے اور اسکے نتیجے میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی تیار ہوئی ہے جس سے اسکی پیشہ ورانہ مہارتوں کا اظہار ہوتا ہے اور سیلفی تصاویر کو مزید حقیقی اور قدرتی انداز میں لینے کے لئے مدد ملتی ہے۔ اوپو F7پہلا اسمارٹ فون ہے جو اپنے صارفین کے بلاتعطل استعمال کے لئے اوکٹا کور 64 بٹ میڈیا ٹک ہیلیو پی 60 پروسیسر کی طاقت کے ساتھ 25 میگا پکسل کے کیمرا کی استعمال کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

مزید : کامرس