عالمی حصص مارکیٹیں عالمی تجارتی جنگ کے منڈلاتے خدشات کے بعد ڈوب گئیں

عالمی حصص مارکیٹیں عالمی تجارتی جنگ کے منڈلاتے خدشات کے بعد ڈوب گئیں

نیویارک( آن لائن )عالمی حصص مارکیٹیں گزشتہ روز عالمی تجارتی جنگ کے منڈلاتے خدشات کے بعد ڈوب گئیں کیونکہ ایسی رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ صدر ٹرمپ امریکہ میں چینی سرمایہ کاری پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ایشیاء میں شروع ہونے والی یہ مندی یورپ اور امریکی مارکیٹوں کے سیشنز تک جاری رہی اور اس رجحان نے دنیا بھر کی مارکیٹوں کو خسارے میں لیا۔

بریفنگ ڈاٹ کام ویب سائٹ نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے ان خدشات کے باعث گزشتہ روز سٹاک مارکیٹیں بری طرح متاثر ہوئیں کہ امریکہ اور چین بھرپور تجارتی جنگ کی طرف گامزن ہیں۔۔#/s#

مزید : کامرس