ڈالرمہنگا ہونے سے درآمدی اشیا کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچیں

ڈالرمہنگا ہونے سے درآمدی اشیا کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچیں

لاہور( آن لائن )ڈالرمہنگا ہونے سے ضروری اشیا بھی مہنگی ہو گئیں۔ خصوصا درآمد اشیا کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچی ہیں۔ گاڑیوں کے پرزے،ایل سی ڈی، موبائل،درآمدی دوددھ اور الیکٹرانکس اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ایک جائزے کے مطابق عام موبائل فون ہزار سے پندہ سو،اینڈرائیڈموبائل ہزار روپے تک مہنگا ہو گیا ہے۔ گاڑیوں کے درآمدی پرزے بھی مہنگے ہو گئے ہیں۔ ایل سی ڈی کی قیمتوں میں پانچ سوسے پندرہ سو روپے اضافہ ہوا ہے۔ سونے کی قیمت پچپن ہزار سے انسٹھ ہزار روپے فی تولہ تک جاپہنچی ہے۔تاجروں اور کاروباری طبقے کا کہنا ہے کہ ڈالرمہنگا ہونے سے خام مال اور دیگر سامان بہت مہنگا ہو گیا۔ صارفین کہتے ہیں ڈالرمہنگا ہونے سے مہنگائی کا جن بے قابوہو رہا ہے۔ڈالرکی قیمت سے ہر شے کی قیمت منسلک ہے، جوں جوں ڈالرمہنگا ہوتا ہے، مہنگائی بڑھ جاتی ہے۔

مزید : کامرس