ٹی پی ایل انشورنس نے پاکستان میں پہلی مرتبہ سیلف سروس موبائل ایپ متعارف کر ا دی

ٹی پی ایل انشورنس نے پاکستان میں پہلی مرتبہ سیلف سروس موبائل ایپ متعارف کر ا ...

لاہور(پ ر) ٹی پی ایل انشورنس استعمال کنندگان کی بنیادی ضرورتوں ہی پورا نہیں کرتا ہے بلکہ اس سے بڑھ کر خدمات فراہم کرتا ہے۔ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے انشورنس فرم نے حال ہی میں اینڈرائیڈ اور ایپل ڈیوائسز کے لیے ایک نئی سیلف سروس موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جو استعمال کنندگان کو اپنی گاڑیوں کابیمہ کرانے، پالیسیوں کا بندوبست کرنے، کلیم جمع کرانے اوراپنی گاڑیوں کا خود سروے کرنے کے قابل بناتی ہے۔ کسٹمرز اس فیچر کو کلیم (claim) داخل کرتے وقت یا اپنی کار کا بیمہ کراتے وقت استعمال کر سکتے ہیں۔علاوہ ازیں، اس ایپ کے استعمال کنندگان اپنی سہولت کے مطابق کارکے لیے پیش گئی بیمہ پالیسی دیکھ سکتے ہیں، اس کا انتخاب کر سکتے ہیں اور اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

ایپ کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے ٹی پی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر،سید اطہر عباس نے کہا،’’یہ ایپ کسٹمرزکے لیے اپنی بیمہ کمپنیوں کے ساتھ معاملات کرنے کے طریقہ کو بدل دیتی ہے اور انہیں تمام معاملات کے لیے بے مثال سہولت فراہم کرتی ہے۔ بیمہ کروانا ہو یا کلیم جمع کرنا ، ہم نے پروسیس کو آسان اور تمام کسٹمرز کو خود پر انحصار کے قابل بنادیا

ہے۔یہ محض آغاز ہے، ٹی پی ایل انشورنس سفر، صحت اور کارپوریٹ انشورنس سولوشنز کے حوالے سے کسٹمرز کو نیا تجربہ فراہم کرے گی۔‘‘

موبائل ایپ استعمال کرنے والوں کوبیمے کا کلیم جمع کراتے وقت مخصوص ورکشاپ منتخب کرنے کے قابل بھی بناتی ہے جہاں کار کے مالکان اپنی بیمہ شدہ گاڑیوں کی مرمت کرانا

چاہتے ہیں۔

مزید : کامرس