ٹیسلا کی الیکٹرک ریسر کارکا نیا ماڈل تیار
واشنگٹن( آن لائن )امریکی موٹر ساز کمپنی ٹیسلا نے بجلی سے چلنے والی ریسر کار سیریز جی ٹی ای وی کا نیا ماڈل تیار کرلیا جس کا انجن 790 ہارس پاور سے کم اور رفتار 250 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیسلا نے بجلی سے چلنے والی جی ٹی سیریز کاروں کی تیاری کے منصوبے کا صرف 2 سال قبل اعلان کیا تھا جس کے بعد ایک ریسر ماڈل کی تیاری اس کی بڑی کامیابی ہے۔کمپنی کی جانب سے ریسر کار کے نئے ماڈل ایس کی نمائش رواں ہفتے بارسلونا میں کی گئی جو مارکیٹ میں آنے کے لیے تیار ہے۔اس کار کی باڈی فائبر سے تیار کی گئی ہے جس کے باعث اس کا وزن 500 کلوگرام کم ہوگیا ہے۔یہ کار کی رفتار سٹارٹ ہونے کے 2 سے 3 تین سیکنڈ میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ پر جاسکتی ہے۔
ہر گاڑی میں 100 کلوواٹ آور کی بیٹری ہے جو سنگل چارج پر 90 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔۔#/s#
*****