لاہور‘ ویٹرنری یونیورسٹی کے نئے مالی سا ل کے بجٹ کی منظوری

لاہور‘ ویٹرنری یونیورسٹی کے نئے مالی سا ل کے بجٹ کی منظوری

لاہور (کامرس رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے سینڈیکیٹ نے اپنے پچپنویں 55th) (اجلاس میں گذشتہ روز یونیورسٹی کے مالی سال2018-19 کے لیئے3 ارب 97 کرو ڑ روپے بجٹ کی منظوری دے دی۔ و ا ئس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے اجلاس کی صدارت کی ۔اُنہو ں نے اجلاس کو بتا یا کہ بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے

لئے2 ارب 33 کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں جن میں2 ۱رب 8 کروڑ روپے کی رقم جاری تر قیا تی پرا جیکٹس پر خر چ کی جائے گی جبکہ 26 کروڑرو پے رواں مالی سال میں شروع ہو نے والے پرا جیکٹس کے لیئے مختص گئے ہیں ۔ ما لی سال 2018-19 میں نئے پراجیکٹ لائیوسٹاک سیکٹر ڈیویلپمنٹ تھرو کپیسٹی بلڈنگ الائیڈ ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی ٹرانسفر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پر کام شرو ع کیا جا ئے گا جس کے لیئے 20کرو ڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں اور اس کی کی فنڈنگ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کرے گا۔

ایک اور نیا پرا جیکٹ جس کا عنوا ن پرو ڈکشن انہا نسمنٹ آف لا ئیو سٹاک تھرو ایکسٹینشن سروسز اینڈ ٹیکنا لو جی ٹرا نسفر ہے جس کے لیئے 5 کروڑ 50 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اور اس کی فنڈنگ حکو مت پنجا ب کرے گی۔و ا ئس چا نسلر ڈاکٹر پا شا نے اجلا س کو بتا یا کہ راوی کیمپس پتو کی میں جاری تر قیا تی پرو گرامزکی تحقیقی سہو لیات کو بڑ ھا نے کے لیئے 60 کروڑ کی رقم مختص کی گئی ہے۔چولستان یونیورسٹی آف ویٹر نری اینڈ اینیمل سا ئنسز بہا ولپور کے لیئے 1ارب 20کرو ڑروپے ،را وی کیمپس پتو کی میں ہی قائم کیئے جا نے والے ٹر یننگ سینٹر فار با ئیو لوجکس کے لیئے 14کرو ڑ 54 لا کھ روپے ، ان سروس ٹر یننگ فیسیلیٹیز آف ایڈوانسڈ ویٹر نری ایجو کیشن اینڈ پرو فیشنل ڈیو یلپمنٹ فار ویٹر نری پرو فیشنلزپرا جیکٹ کے لیئے 8 کرو ڑ 50 لاکھ رو پے، ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سینٹرفار لا ئیو سٹاک اینڈ پو لٹر ی انڈسٹر ی کے لیئے 3 کروڑ روپے جبکہ ڈیو یلپمنٹ آف کیمل ملک ویلیو چین با ئی ایڈوپٹنگ ما ڈرن سپلا ئی چین میکا نزم فار انہا نسنگ فارمرز پرا فٹ ایبیلیٹی ان پنجاب پرا جیکٹ کے لیئے 1 کرو ڑ 51 لا کھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ قبل ازیں خزا نچی ڈاکٹر زبیر فارو ق نے کہا کہ یو نیورسٹی کو مالی سال 2018-19 میں 1ارب 56کروڑ80 لا کھ روپے بطور غیر ترقیاتی آمد نی متو قع ہے جبکہ غیر تر قیا تی اخرا جات کا تخمینہ ایک ارب 63کروڑ50 لا کھ روپے لگا یا گیا ہے۔پس یو نیور سٹی کو مالی سال کے دوران 6کروڑ67 لا کھ روپے خسا رہ کا سا منا ہے۔ و ا ئس چا نسلر نے اجلا س کو بتا یا کہ یو نیورسٹی کو 76 کرو ڑ 78 لا کھ روپے اپنے وسا ئل سے حا صل کرنے کی تو قع ہے ۔اُنہوں نے مزید اجلا س کو بتا یا کہ یو نیورسٹی تحقیقی و تر قیا تی پرا جیکٹس کی طرف خاص تو جہ دے رہی ہے۔ یا د رہے آجکل 1 ارب 26کرو ڑ20 لاکھ روپے سے زا ئد مالیت کے 105 تحقیقی پراجیکٹس پر کام ہو ر ہاہے جو کہ اسا تذ ہ نے نیشنل اور انٹر نیشنل فنڈنگ ایجنسیو ں سے حا صل کیئے ہیں ۔

مزید : کامرس