فلم انڈسٹری جلد مضبوط ستونوں پر دوبارہ کھڑی نظر آئے گی،مایا علی

فلم انڈسٹری جلد مضبوط ستونوں پر دوبارہ کھڑی نظر آئے گی،مایا علی
فلم انڈسٹری جلد مضبوط ستونوں پر دوبارہ کھڑی نظر آئے گی،مایا علی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور ( فلم رپورٹر) اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ علی ظفر کے ساتھ میں نے ایک کمرشل کیا تھا اور خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن میں فلم میں ان کی ہیروئن بنوں گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے رائٹروں اور ڈائریکٹروں کو ایسی فلمیں بنانی چاہئیں جو بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی ریلیز کی جا سکیں اور اس کے ساتھ ان کو آسکر ایوارڈ کے لئے بھی نامزد کیا جا سکے ۔ میرے کریئر کی بطور ہیروئن پہلی فلم ’’طیفا ان ٹربل ‘‘ اگلے ماہ نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ فلم اپنے موضوع اور بہترین میوزک کی وجہ سے شاندار کامیابیوں سے ہمکنار ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل میں ٹی وی ڈرامہ سیریل میں کام کرتی رہی ہوں مگر فلم میں بطور ہیروئن کام کرنے کا پہلا تجربہ ہے جو انتہائی خوشگوار رہا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ فلم انڈسٹری پہلے کی طرح فروغ پا رہی ہے اور بہت جلد فلم انڈسٹری اپنے مضبوط ستونوں پر دوبارہ سے کھڑی نظر آئے گی۔

مزید : کلچر