شیبا بٹ کا ن لیگ کیلئے گانا ریکارڈ

شیبا بٹ کا ن لیگ کیلئے گانا ریکارڈ

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ شیبا بٹ نے اپنی دوست عاصمہ بٹ کے اصرار پر مسلم لیگ (ن) کیلئے خصوصی گانا ریکارڈ کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سرکردہ رہنما اور فلم پروڈیوسر عاصمہ بٹ نے شیبا بٹ سے اصرار کر کے اپنی پارٹی کے لئے خصوصی طور پر گانا ریکارڈ کروایا ہے ۔شیبا بٹ نے ملکہ ترنم نور جہاں کے گانے کی طرز پر گانا تیار کیا ہے جس کو انتخابی مہم کے دوران ہونے والے (ن) لیگ کے جلسوں میں پیش کیا جائے گا ۔

مزید : کلچر