ندیم بیک کی ’’فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 ‘‘کے ٹریلرز کی دھوم

ندیم بیک کی ’’فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 ‘‘کے ٹریلرز کی دھوم
ندیم بیک کی ’’فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 ‘‘کے ٹریلرز کی دھوم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ہمایوں صعید اور فہد مصطفی کی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔2015 میں ریلیز ہونے والی کامیاب پاکستانی فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ کے سیکوئل ’’جوانی پھرنہیں آنی2‘‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ جوانی پھر نہیں آنی کامیڈی سے بھرپور نہایت خوبصورت فلم تھی جس میں اداکار ہمایوں سعید ، حمزہ علی عباسی، واسع چوہدری ، احمد علی بٹ، عائشہ خان، مہوش حیات اورسوہائے علی ابڑو نے اپنی بہترین اداکاری کرکے جان ڈال دی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ پاکستانی شائقین فلم کے سیکوئل کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے۔ پہلی فلم کی کامیابی کے بعد دوسری فلم سے امیدیں بھی زیادہ وابستہ تھیں۔ تاہم گزشتہ روز ریلیز ہونے والے ٹریلر نے واضح کردیا کہ ایکشن، کامیڈی اور سسپنس سے بھرپورفلم جوانی پھر نہیں آنی 2 عیدالضحی پر پاکستانی شائقین کے لئے زبردست تحفہ ثابت ہوگی۔جوانی پھر نہیں آنی 2میں حمزہ علی عباسی کی جگہ فہد مصطفی کو کاسٹ کیا گیا ہے، ٹریلر میں فہد مصطفی کو فلم کے مرکزی کردار ہمایوں سعید کا دوست دکھایا گیا ہے۔
تاہم ٹریلر کے اختتام تک دونوں ایک دوسرے کے دشمن کے طور پرسامنے آتے ہیں۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ فلم میں دونوں کی پرفارمنس اتنی زبردست ہے کہ اندازہ لگانا مشکل ہے فلم کامرکزی ہیرو کون ہے۔اس بار فلم میں اداکارہ ماورہ حسین اورکبری خان اپنی اداں کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی، فلم کے سیٹ اورسینماٹوگرافی سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ فلم پر پیسہ دل کھول کر خرچ کیاگیا ہے۔ فلم میں ہمایوں سعید جہاں ایکشن کرتے نظر آئے وہیں اپنے مزاحیہ ڈائیلاگ سے سب کو محظوظ کیا۔ہمایوں سعید، فہد مصطفی، واسع چوہدری، احمد بٹ، ماورا حسین، کبری خان، ثروت گیلانی اور سہیل احمد جیسی بڑی کاسٹ پر مشتمل فلم جوانی پھر نہیں آنی2عید الضحی کے موقع پرریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -