ٹاپ فیشن برانڈز کے ساتھ کام کررہی، زارا احمد ملک

ٹاپ فیشن برانڈز کے ساتھ کام کررہی، زارا احمد ملک
ٹاپ فیشن برانڈز کے ساتھ کام کررہی، زارا احمد ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)زارا احمد ملک کی معروف ماڈل ہیں جو ٹاپ فیشن برانڈز کے ساتھ کام کررہی ہیں لیکن ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ وہ اداکاری میں بھی دلچسپی لے رہی ہیں۔ اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ میں دونوں شعبوں میں کام کررہی ہوں لیکن انہیں ٹی وی سے بھی بہت زیادہ آفرز ہیں تاہم ابھی ان کا بڑی سکرین پر کام کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔ہمارے ہاں سینئرکو نظر انداز کردیا جاتا ہے تاہم سنیئرفنکاروں کو نظر انداز کرنا اچھی روایت نہیں ہے۔ کامیڈی اورمیوزیکل فلمیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ نئے ٹیلنٹ کا کام دیکھ کر خوشی ہوتی ہے اورنوجوان فلم میکر اچھی اورمیعاری فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں۔
جہاں تک بات خود اداکاری کی ہے تو میرا تعلق پاکستان شوبز انڈسٹری سے ہے اوراچھا کردارآفرہوا توضرورکام کروں گی۔انہوں نے کہا کہ ایک طرح کی کہانی اور ایک جیسے کرداروں کو مختلف ناموں کے ساتھ سالہا سال دکھانے کا دور اب چلا گیا ہے۔ باکس آفس پر کامیابی اسے ہی ملے گی جو فلم بینوں کو روٹین سے ہٹ کر کچھ دکھائے گا۔ ماضی میں فلم انڈسٹری کے لئے کوئی پلاننگ نہیں کی گئی تھی اسی لئے مشکلات کا شکار ہوئی۔ جدید ٹیکنالوجی نے فلم میکنگ کو آسان بنانے کے ساتھ اس کی کوالٹی بھی بہترکی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان تجربہ کار نہ ہونے کے باوجود اچھی فلم بنانے کے لئے محنت کر رہے ہیں ،مگر کچھ کمزوریاں اور خامیاں ہیں۔ اگر وہ اسی طرح کوشش کرتے رہے تو بہت جلد ان پر قابو پا لیں گے۔

مزید :

کلچر -