پاکستان میں جہالت کے اندھیرے دورکرنے کیلئے تعلیم ضروری ہے،اسماء

پاکستان میں جہالت کے اندھیرے دورکرنے کیلئے تعلیم ضروری ہے،اسماء
پاکستان میں جہالت کے اندھیرے دورکرنے کیلئے تعلیم ضروری ہے،اسماء

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ اسماء سیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں جہالت اور غربت کے اندھیروں کو دور کرنے کے لئے تعلیم لازمی جز ہے جب تک ہر بچہ تعلیم حاصل نہیں کرے گا اس وقت تک ترقی مشکل ہے ۔ معاشرے میں برائیوں کی بڑی وجہ جہالت ہے ، جب تک انسان کا دماغ تعلیم کی روشی سے منور نہیں ہوتا اس وقت تک وہ اچھے اور برے کی تمیز نہیں کر سکتا ۔ وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان میں نصاب تعلیم یکساں کیا جائے ۔

تاکہ غریب اور امیر کے درمیان تعلیم کا معیار یکساں ہو سکے ۔

مزید : کلچر