احسن خان کی ڈرامہ سیریل’’آنگن‘‘ کی ریکارڈنگ دوبارہ شروع

احسن خان کی ڈرامہ سیریل’’آنگن‘‘ کی ریکارڈنگ دوبارہ شروع
احسن خان کی ڈرامہ سیریل’’آنگن‘‘ کی ریکارڈنگ دوبارہ شروع

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)احسن خان کی ڈرامہ سیریل’’آنگن‘‘ کی ریکارڈنگ دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔قبل ازیں اس کے پہلے سپل کے دوران حیدر آباد اور وزیر آباد میں بھی ریکارڈنگ کی گئی جبکہ ان دنوں کراچی میں کام جاری ہے جس میں احسن خان اور ماورا حسین حصہ لے رہے ہیں۔ڈرامے کی کہانی مشہور ناول’’آنگن‘‘ سے ماخوذہے جبکہ ڈائریکٹر احتشام الدین ہیں۔احسن خان اس سیریل میں منفرد اور دلچسپ کردار کررہے ہیں۔ان کا کردار ایک ایسے نوجوان کا ہے جو بیک وقت تین لڑکیوں کے عشق میں گرفتار ہے۔کاسٹ میں اب حرا مانی کو بھی شامل کرلیا گیا جو ماورا حسین کی بہن کا کردار کررہی ہیں۔

دیگرکاسٹ میں سجل علی،احد رضا میر اور سونیاحسین بھی شامل ہیں۔اس بارے میں احسن خان کا کہنا ہے کہ ’’آنگن‘‘ ایک بہترین ڈرامہ ہے جو ناظرین کو ضرور پسند آئے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ’’اڈاری‘‘ کے بعد مجھے بہت سے ڈراموں کی پیشکش تھی لیکن میں نے کئی سکرپٹ مسترد کرتے ہوئے ’’آنگن‘‘ میں کام کا فیصلہ کیا کیونکہ احتشام الدین کے ساتھ میرا تجربہ بہت اچھا رہا۔واضح رہے کہ احسن خان کا شمار ملک کے مقبول ترین فنکاروں میں ہوتا ہے جنہیں ناظرین ہر طرح کے کردار میں پسند کرتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ تمام پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کی اولین ترجیح رہے ہیں۔ڈرامے کی کہانی قیام پاکستان کے پس منظر میں لکھی گئی ہے جس میں فی الوقت یہ واضح نہیں ہورہا کہ کون سی لڑکی احسن خان کے عشق میں گرفتار ہے یا کہ احسن خان کسی کے پیار میں پاگل ہے تاہم ڈرامے میں بہت سے شیڈز ہیں۔

مزید : کلچر