عرفان خان نے شاہ رخ کی مہربانیوں کی تردید کردی

عرفان خان نے شاہ رخ کی مہربانیوں کی تردید کردی
عرفان خان نے شاہ رخ کی مہربانیوں کی تردید کردی

  

ممبئی(نیٹ نیوز )بالی ووڈ کے وراسٹائل اداکار عرفان خان کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شاہ رخ خان نے عرفان خان کی کوئی مدد نہیں کی۔ اداکار عرفان خان نیورواینڈو کرائن ٹیومر نامی بیماری میں مبتلا ہیں ۔ چند روز قبل عرفان خان سے متعلق ایک خبرمیڈیا پر گردش کررہی تھی کہ عرفان خان کی بیماری کا سن کر شاہ رخ خان ان کی مدد کو سب سے پہلے پہنچے تھے یہاں تک کہ انہوں نے اپنے لندن والے گھر کی چابیاں بھی عرفان خان کے حوالے کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جب تک چاہیں وہاں رہ سکتے ہیں۔

تھا جب کہ یہ بھی کہا جارہا تھا کہ عرفان خان کی اہلیہ ستاپا سکدار نے شاہ رخ خان کی اس مہربانی کا شکریہ اداکیاہے، تاہم عرفان خان کے میڈیا ترجمان کی جانب سے ان تمام خبروں کی تردید کی گئی ہے۔عرفان خان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ خان کی جانب سے عرفان خان کی کوئی مدد نہیں کی گئی اورنہ ہی شاہ رخ خان نے انہیں گھر کی چابیاں دی ہیں، یہ تمام افواہیں غیر مصدقہ ذرائع کے ذریعے پھیلائی گئی ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں۔واضح رہے کہ اداکارعرفان خان کو حال ہی میں فلمہندی میڈیمکے لیے بہترین اداکار کے آئیفا ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، جس پر عرفان خان نے ٹوئٹر پر آئیفا ایوارڈ انتظامیہ اور اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سب کا میرے اس سفر میں ساتھ دینے کے لیے بہت شکریہ۔۔#/s#

مزید : کلچر