گلوکار حامد علی بیلا کی17ویں برسی آج منائی جائے گی

گلوکار حامد علی بیلا کی17ویں برسی آج منائی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( فلم رپورٹر) گلوکار حامد علی بیلا کی17ویں برسی آج منائی جائے گی ۔ حامد علی بیلا نے اپنے صوفیانہ کلام کے باعث بھرپور شہرت حاصل کی اور ان کی گائی ہوئی کافی ’’ مائیں نی میں کنوں آکھاں درد وچھوڑے دا ہال نی ‘‘آج بھی انکی پہچان ہے ۔ برسی کے سلسلہ میں ان کے اہل خانہ کی طرف سے قرآن خوانی کی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔ حامد علی بیلا 27جون 2001ء کواس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

مزید :

کلچر -