فلم’’پرواز ہے جنون‘‘ کو مشکلات کا سامناپوسٹر پر چوری کا الزام
لاہور(فلم رپورٹر)مومنہ درید کی پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم’’پرواز ہے جنون‘‘ کو ابتدا سے ہی کئی مشکلات کا سامنا ہے۔فلم کے بارے میں کبھی کوئی تو کبھی کوئی منفی خبر سامنے آتی رہتی ہے جس کی وجہ سے کئی بار اس کی ریلیز بھی منسوخ کی گئی۔چند روز پہلے حانیہ عامر کی یونیفارم پر مرد کا نام لکھا ہوا سامنے آیا تھا جس پر پروڈکشن ٹیم کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اب فلم کے نئے پوسٹر پر چوری کا الزام لگایا گیا ہے۔
فلم کے اس پوسٹر میں کبریٰ خاں اور شاز خان کو دیکھا جاسکتا ہے لیکن یہ دیکھ کر مزید افسوس ہوتا ہے کہ یہ پوسٹر2011’ Letters to Juliet’s poster کی کاپی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی خوب تنقید کی ہے۔