غیر قانونی منشیات ونفسیاتی امراض کی علاج گاہوں پر چھاپے، 118افراد بازیاب

غیر قانونی منشیات ونفسیاتی امراض کی علاج گاہوں پر چھاپے، 118افراد بازیاب

لاہور (جنرل ر پورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے منشیات ونفسیاتی امراض کی علاجگاہوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران طبی ونفسیاتی علا ج اوررہائش کی غیر معیاری سہولیات نہ ہونے پرگزشتہ روز118افراد کوبازیاب کرکے چار مراکز کوسربمہر کردیا۔تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے فیصل آبادمیں دو مسرت ایڈکشن ٹریٹمنٹ سنٹراوراحساس زندگی بحالی سنٹر،لاہورمیں پاک کلینک اور رحیم یار خان میں نئی زندگی ہسپتال کو بند کر دیا کیونکہ ان میں ماہر نفسیات،ڈاکٹر،طبی عملہ اور ایمرجنسی کی سہولت تک نہ تھی جبکہ مریضوں کی رہائش اور انکی خوراک کا بھی اچھا بندوبست نہیں تھا۔ ان مراکز میں مریضوں کے علاج اوردیگر کوائف بھی درج نہیں گئے تھے۔ان مر اکز میں 118افراد کو ان کے رشتہ داروں کے حوالے کر دیا گیاکیونکہ انہیں پاکستان مینٹل ہیلتھ ایکٹ کے خلاف حبس بے جامیں رکھا گیا تھا۔مزید برآں لاہور،قصوراورشیخوپورہ میں عطائیوں کے خلاف کارروائی کے دوران کمیشن نے مزید 12عطائیوں کے اڈے سیل کر دیے،جن میں شیخوپورہ میں سات جبکہ لاہوراورقصورہر ایک میں دوعطائیوں کے کاروبار بند کیے گئے۔کمیشن کی ٹیموں نے ان شہروں کے مختلف علاقوں میں36علاج گاہوں پرچھاپے مارے اورریکارڈ کے مطابق ان میں سے10عطائیوں نے دوسرے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4