سکھ یاتریوں کی آمد، ایل ٹی سی کی جانب سے لاہورسے نان سٹاپ بسیں چلانے کا اعلان

سکھ یاتریوں کی آمد، ایل ٹی سی کی جانب سے لاہورسے نان سٹاپ بسیں چلانے کا اعلان

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے ترکش پرائیویٹ ٹرانسپورٹ آپریٹر پلیٹ فارم کے تعاون سے پاکستان میں آنے والے سکھ یاتریوں کو مہا راجا رنجیت سنگھ کی برسی کے سلسلے میں اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ سروس مہیا کرنے کا انتظام کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایل ٹی سی کی جانب سے10 ائیرکنڈیشنڈ سی این جی بسیں ریلوئے اسٹیشن سے نا ن اسٹاپ گردرواہ ڈیرہ صاحب تک چلائی جار ہی ہیں۔لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی طرف سے اس سفری سہولت کا مقصد ہمسایہ ملک سے آنے والے سکھ زائرین کے لیے آرام دہ، محفوظ اور معیاری سفری سہولت مہیا کر نا ہے۔ اس آپریشنل پلان کے مطابق سکھ زائرین کے گردروارہ ڈیرہ صاحب سے روانگی کے موقع پر بھی ایل ٹی سی کی جانب سے ان بسوں کو چلایا جائے گا۔

تاکہ پاکستان آنے والے سکھ یا تریوں کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ گذشتہ سال بھی سکھ یا تریوں کی طر ف سے مختلف مواقع پر ایل ٹی سی کی جانب سے فراہم کی گئی بہترین پبلک ٹرانسپورٹ سروس کو خوب سراہا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4