کوڑے پنڈ کی جٹ برادری کاپیپلز پارٹی کے عاطف رفیق کی حمائت کا اعلان

کوڑے پنڈ کی جٹ برادری کاپیپلز پارٹی کے عاطف رفیق کی حمائت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری عاطف رفیق جٹ کی کوڑے پنڈ اور اس کے اطراف کی جٹ برادری نے مکمل طور پر حمائت کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پچیس جولائی کو اپنے ووٹ کی طاقت سے عاطف جٹ کو ہی کامیاب بنائیں گے ۔یہ یقین دہانی جٹ برادری اور کوڑ ے پنڈ کے لوگوں نے ان سے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران کروائی ہے ۔چودھری عاطف رفیق نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ الیکشن میں پارٹی کے ووٹوں کے ساتھ ساتھ برادری کے ووٹوں کی بھی بڑی اہمیت ہے میں ایک جٹ ہوں اور مجھے اپنی برادری کی مکمل حمائت اور سپورٹ حاصل ہے جو میرے لئے نہائت خوشی کی بات ہے میری برادری کے ووٹ میرے لئے ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔

میں یقین دلاتا ہوں کہ اپنے حلقہ کے گاؤں کو ایک بہترین اور ماڈل گاؤں بنا دوں گا۔