مسلم لیگ(ن) نے عوام سے کئے وعدے پورے کئے،برجیس طاہر

مسلم لیگ(ن) نے عوام سے کئے وعدے پورے کئے،برجیس طاہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ(ن)کے سابق وفاقی وزیرامورکشمیرگلگت وبلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)نے عوام سے جو وعدے کئے تھے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں انہیں پورا کردیا ہے محمد نواز شریف کی نااہلی کے بعد بہت سے لو گ با تیں کررہے تھے کہ حکومت اب چند دنوں کی مہمان ہے لیکن ہماری حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کی ملک میں جاری بڑے منصوبے مکمل کئے حکومت کے خلاف تمام تر سازشوں ، دھرنوں لاک ڈان ، جلا گھیرا کے باوجود مملکت خداداد پاکستان نے ترقی کی ، سی پیک ، توانا ئی کے بڑے منصوبوں کی تکمیل ، ملک بھر میں ہا ئی ویز، مو ٹر ویز ، ، ایئر پورٹ ، نئی یو نیورسٹیاں ، لا قانونیت ، بدامنی ، دہشت گردی ، لو ڈ شیڈ نگ کا خاتمہ ، فا ٹا اور کراچی میں مستقل قیام امن اور بیمار معیشت کی بحالی کا کریڈ ٹ محمد نوا زشریف کو جا تا ہے ۔

جتنی ترقی ہمارے دور میں ہو ئی اس کی مثا ل ملک کی 70تاریخ میں کہیں نظر نہیں آتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے این117میں جلسہ کہ شرکا سے خطاب کرتے ہو ئے کیا چوہدری انیس علی حبیب شفقت علی میاں کاشف علی بھٹی ثاقب علی ٹیکھدارنصراللہ سپراشہزادہ یوسف امیدوار پی پی 131میاں اعجازحسین بٹھی ، امیدوار پی پی132 رانامحمدارشدنے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ دن رات دھرنا اور کام نہ کرنا عمران نیازی کا وطیرہ ہے نا م نہاد تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے خیبر پختونخواکو تباہ کر کے رکھ دیاہے وہاں پر بلین ٹری لاگنے کا دعوی کرنیوالے نیازی نے جھوٹ بولنے کے عالمی ریکارڈ قایم کئے ،کے پی کے اور سندھ کے عوام پی ٹی آئی اور پی پی پی کی لو ٹ مار ، اقربا پروری اور منافقت ، مفادات کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں دونو ں جماعتوں نے اپنے صوبوں میں عوام کا جو حال کیا ہے وہاں کے عوام اب خادم پنجاب محمد شہباز شریف کو اپنا نجات دہندہ اور مسیحا سمجھتے ہیں