فروغ تعلیم کیلئے تدریسی نظام معیاری بنانا ہو گا،راغب نعیمی

فروغ تعلیم کیلئے تدریسی نظام معیاری بنانا ہو گا،راغب نعیمی

لاہور(پ ر)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ تعلیم کاحصول ہرانسانی کابنیادی حق ہے،طلبہ میں خدمت دین کا جذبہ اور ملک وملت کی خیرخواہی کاشعوربیدار کیاجائے، معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے نظام تدریس معیاری بنایاجائے ۔تعلیم کامعاشرے کی اخلاقی ،سماجی اوراقتصادی ترقی میں انتہائی اہم کردار ہے ۔اساتذہ ایسااسلوب تدریس اپنائیں جونئی نسل میں تخلیقی فکر کوپروان چڑھانے کی خوبیاں رکھتاہو۔اساتذہ معلم انسانیت ؐ کے اسوۂ حسنہ سے رہنمائی لیتے ہوئے طلبہ میں تخلیقی صلاحیت کو اجاگرکریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزڈاکٹرسرفراز نعیمی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ برائے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تربیتی ورکشاپ میں مولانامحبوب احمد چشتی ،مفتی محمدعمران حنفی،مفتی محمدہاشم رضوی،مفتی محمدعارف حسین ،مولاناکلیم فاروقی،مفتی محمدمدنی،مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی، ،مفتی سید زین العابدین شاہ ،مولانا مسعود احمدسیالوی، مولانا غلام یاسین ،پیر فاروق احمد ، حاجی عمران حسین،مولانا محمدسلیم نعیمی ،قاری محمداشفاق قصوری،قاری غلام محی الدین سمیت جامعہ نعیمیہ کے دیگر اساتذہ کرام،مدرسین اورمفتیان کرام نے خصوصی شرکت کی ،ورکشاپ کے اختتام پر مولانامحبوب احمدچشتی نے ملک وقوم کیلئے خصوصی دعاکرائی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4