پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ آج سے شروع

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ آج سے شروع

لاہور(پ ر)پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے زیر اہتمام اساتذہ کی دوروزہ تربیتی ورکشاپ آج 27جون کو ہوگی، افتتاحی سیشن صبح ساڑھے نو بجے ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹاؤن برانچ میں ہوگا، صدارت پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر عبدالقیوم کریں گے۔تربیتی پروگرام میں ایلیمنٹری،سکینڈری،ہائر ایجوکیشن اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 150سے زائد افراد شرکت کرینگے،ماہرین تعلیم ورکشاپ کے شرکاء کو تعلیمی و تحقیقی تناظر میں اپنی آرااور تجاویز سے آگاہ کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4