مخالفین بے جا تنقید سے پی ٹی آئی کی مقبولیت کم نہیں کر سکتے،مراد راس

مخالفین بے جا تنقید سے پی ٹی آئی کی مقبولیت کم نہیں کر سکتے،مراد راس

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق رکن پنجاب اسمبلی و حلقہ پی پی 159 سے امیدوار ڈاکٹر مراد راس نے اپنے انتخابی حلقہ میں ریلوے آفیسرز کالونی وارڈ نمبر 1 میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا مہم کے دوران عوام کی جانب سے مثبت ردعمل کو حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ مخالفین بے جا تنقید کر کے تحریک انصاف کی مقبولیت کو کم نہیں کر سکتے۔

عمران خان کے موقف کو پورے ملک میں پذیرائی ملی ہے اس لئے نیا پاکستان بنانے کے لئے پوری قوم اکٹھی ہو گئی ہے۔ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک نظریاتی جماعت ہے اور ایک نظریہ کے تحت ملک میں کام کر رہی ہے ملک و قوم کی ترقی اور کرپشن سے پاک معاشرہ ہمارا ویژن ہے۔

اور اس ویژن میں جو بھی تحریک انصاف کا ساتھ دینا چاہتے ہے اُن کو دل سے قبول کیا جائے گا اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کرنے کا بھرپور موقع دیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4