یونیک گرل گائیڈز کا اعزاز ، برطانیہ میں عالمی کیمپنگ میں شرکت کریں گی

یونیک گرل گائیڈز کا اعزاز ، برطانیہ میں عالمی کیمپنگ میں شرکت کریں گی

لاہور ( پ ر)یونیک ہائی سکول مسلم ٹاؤن کی چار طالبات برطانیہ کے شہر سٹیفرڈ شائرمیں28جولائی سے شروع ہونے والی عالمی گرلز گائیڈ کیمپنگ میں شرکت کریں گی۔ پنجاب گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی سیکرٹری مسز طاہرہ سلطان نے کہا ہے کہ ایبٹس ہالم سکول برطانیہ میں عالمی گرل گائیڈ زکیمپنگ جو 28جولائی سے 4اگست تک جاری رہے گی۔ میں پاکستان بھر سے 10 طالبات شرکت کریں گی جس کے لئے یونیک گروپ کی طالبات مریم ندیم، عیشاء رشید ، وشمہ سہیل اور ہادیہ بتول منتخب ہوئی ہیں۔

جن کی رہنمائی یونیک گروپ کی گرل گائیڈز لیڈر سمیرہ ساجد کریں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4