قاری محمد حنیف جالندھری کا دورہ جامعہ اشرفیہ،مولانا صوفی محمد سرور کی وفات پر اظہار تعزیت

قاری محمد حنیف جالندھری کا دورہ جامعہ اشرفیہ،مولانا صوفی محمد سرور کی وفات ...

لاہور ( پ ر) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے گزشتہ روز ملک کے معروف دینی ادارہ جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نائب مہتمم و ناظم اعلی مولانا قاری ارشد عبید سے ملاقات کی اور شیخ الحدیث حضرت مولانا صوفی محمد سرور کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صوفی محمد سرور کی تمام زندگی تمام زندگی در س وتدریس ‘ تصوف و تزکیہ نفس ‘ مخلوق خدا کی خدمت اور تعلیم و تدریس میں گزری ان کی وفات سے علم و عمل اور روحانیت کا ایک روشن باب بند ہو گیا وہ ہمارے اکابرین و اسلاف کی جیتی جاگتی تصویر اور سچے عاشق رسول تھے۔

انہوں نے مرحوم کے لئے جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اس موقعہ پر مولانا احمد حنیف جالندھری‘ مولانا مجیب الرحمن انقلابی اور خرم حنیف سمیت دیگر علماء بھی موجود تھے بعد ازاں قاری محمد حنیف جالندھری شیخ الحدیث مولانا صوفی محمد سرور کے بڑے بیٹے و جانشین مولانا صوفی عتیق الرحمن سے ملاقات و تعزیت کے لئے جامعہ عبد اللہ بن عمر گجو متہ لاہور میں بھی گئے جہاں انہوں نے صوفی عتیق الرحمن سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حضرت صوفی محمد سرور کی وفات دینی و علمی حلقوں میں کسی بڑے سانحہ سے کم نہیں انہوں نے جامعہ عبد اللہ بن عمر کا دورہ کرتے ہوئے اس کی تعمیر و ترقی کے لئے بھی خصوصی دعا کی

مزید : میٹروپولیٹن 4