مشرق وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہونگے

مشرق وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہونگے

لاہور(سٹی رپورٹر)علا مہ اقبا ل اوپن یو نیو رسٹی کے مشرق وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے سمسٹر خزاں 2017میں پیش کئے گئے میٹرک ٗ ایف اے ٗ بی اے اور ڈیڑھ سالہ بی ایڈ پروگراموں کے فائنل امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے ٗ یونیورسٹی نے سعودی عرب ٗ کویت ٗ قطر ٗ متحدہ عرب امارات ٗ عمان اور بحرین میں امتحانی مراکز قائم کردئیے"یہ اعلان کنٹرولر امتحانات ٗ سہیل نذیر رانا نے کیا ہے۔ سمسٹر خزاں 2017ء میں ان پروگراموں میں داخل تمام طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپ ارسال کر دئیے ۔

گئے ہیں۔علاوہ ازیں ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu .pk اور Overseas@aiou.edu.pkپر بھی فراہم کر دئیے گئے ہیں۔

امتحانات

مزید : میٹروپولیٹن 4