مانگامنڈی ، (ن) لیگ کے افضل کھوکھراور عادل عمر نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا

مانگامنڈی ، (ن) لیگ کے افضل کھوکھراور عادل عمر نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) مانگامنڈی سے ن لیگ کے نامزد امیدوار ایم این اے ملک افضل کھوکھر ، سردار عادل عمر نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔تاجر برادری کی طرف سے امید واروں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ملک محمد افضل کھوکھر جب بھی مسلم لیگ (ن )کی حکومت آئی ملک کی بہتری اورترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیے ،مانگا منڈی میں تاجر برادری نے جلسے کا اہتمام کیاجس میں مسلم لیگ (ن )کے نامزد امیدوار سابقہ ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر پی پی 171 سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار سردار عادل عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر مسلم لیگ(ن)کو باری اکثریت سے کا مسلم لیگ (ن )کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں ۔ مانگا منڈی کی تین یونین کونسلوں سے ہم ثابت کر یں گے جیت کیا ہوتی ہے ہم دونوں امید وار یہ ثابت کریں گے۔ ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ مخالفین نے ہمیشہ الزامات کی سیاست کی مگر ہم نے عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کیے ۔جلسہ میں ملک جمشید کھوکھریوسی 265 کے چیئرمین محمد طارق بٹ، سردار کامل عمر، سردار عاقل ، سینئر رہنما راؤ ادریس مستند حسین بلا ، ملک ممتاز حسین، حاجی محمد ارشد،سردار اسد ،سردار دانیال،سردار محمد مصطفی ودیگرنے شرکت کی ۔جلسے کا اہتمام تاجر برادری کے رہنما نثار احمد چشتی، حاجی مشتاق احمد،حاجی محمد اشرف بھٹی،رانا حافظ حفیظ الرحمان اپنے تمام دکانداروں کے ساتھ مل کر کیا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4