دو نہیں ایک پاکستان پی ٹی آئی کا منشور ہے،شعیب صدیقی

دو نہیں ایک پاکستان پی ٹی آئی کا منشور ہے،شعیب صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی ) لاہور کے صوبائی حلقے پی پی157سے تحریک انصاف کے امیدوار محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کا دو نہیں ایک پاکستان ہی پی ٹی آئی کا منشور ہے اور ہماری ساری انتخابی مہم پاکستان کے عوام میں سیاسی شعور بیدار کرنے اور انہیں اپنے آئینی حقوق سے آگاہی دلانے کیلئے ہے ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا گراف دن بدن اوپر جا رہا ہے ،ہم حکومت میں آکر امیر اور غریب کا فرق ختم کریں گے اور ملک کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔

، شعیب صدیقی نے پی پی157میں مختلف علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے سیاسی مخالف نے 5سال پنجاب میں وزارت کے مزے لوٹے ہیں اور اب عوام اُن کا "استقبال"نا منظور ،نا منظور کے نعروں اور بینرز سے کر رہے ہیں ابھی آگے نوبت انڈوں اور ٹماٹروں تک بھی جا سکتی ہے ،شعیب صدیقی نے کہا کہ انشاء اللہ پی پی157عمران خان اور پی ٹی آئی کا گڑھ ثابت ہو گا اور 25جولائی کو عوام بلے کے حق میں فیصلہ دیں گے ۔شعیب صدیقی سے ن لیگی سابقہ ناظم افضل جج ، بابا غفور اور دیگر رہنماؤں نے ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں غیر مشروط شمولیت اور انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا ،پارٹی کارکنوں نے جگہ جگہ شعیب صدیقی کا شاندار خیر مقدم کیا اُن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور عبدالعلیم خان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4